تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
4 اپریل 2016
وقت اشاعت: 21:31

امریکا داعش کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے،امریکی وزیرخارجہ

جیو نیوز - میونخ......امریکی وزیرخارجہجان کیری کا کہنا ہے کہ امریکا داعش کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے، تاہم داعش کے خاتمے کے لیےطویل وقت درکار ہے۔

جرمنی کے شہر میونخ میں سلامتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ دہشتگردی امریکا اور یورپی ممالک کے لئے سب سے بڑا چیلنچ ہے جس کیلئے مشترکہ جدوجہد کرنی پڑھے گی۔

انہوں نے بتایا کہ امریکی کوششوں سے عراق میں داعش کے زیر قبضہ 40فیصد علاقوں کو چھڑالیا گیا ہے۔ کیری نے روس کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے یوکرائن کی خودمختاری کا احترام نہیں کیا تو اسے پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مزید کہا کہ امریکا شام کو متحد اور جمہوری ملک کے روپ میں دیکھنا چاہتا ہے جو بشار الاسد کا منصب صدارت میں رہتے ہوئے ناممکن ہے۔ انہوں نے روس پر شامی اپوزیشن کے ٹھکانوں پر بمباری الزام عائد کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر یہ کارروائیاں جاری رہیں تو اس کا امن مذاکرات پر منفی اثرات پڑے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.