تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
5 اپریل 2016
وقت اشاعت: 3:41

سعودی عرب کیساتھ شام میں کارروائی کر سکتے ہیں، ترکی

جیو نیوز - انقرہ......ترکی نے کہاہے کہ ترکی اور سعودی عرب شام میں عسکری کارروائی شروع کر سکتے ہیں، اس حوالے سے حکمت طے کی جا رہی ہے۔

ترک وزارت خارجہ کے مطابق ترکی اور سعودی عرب شام میں فعال انتہا پسند تنظیم داعش کے خلاف زمینی کارروائی شروع کر سکتے ہیں۔ جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاض ان جہادیوں کے خلاف کارروائی کے لیے ترک ایئر بیس پر جنگی طیارے بھی تعینات کر رہا ہے۔

ترک وزیر خارجہ کے مطابق اگر حکمت عملی طے پا جاتی ہے تو دونوں ممالک شام میں زمینی کارروائی شروع کر سکتے ہیں۔ سعودی عرب شام میں زمینی کارروائی کے لیے مشروط حامی بھر چکا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.