5 اپریل 2016
وقت اشاعت: 9:53
بحرالکاہل میں کشتی میں آتشزدگی، 42ماہی گیروں کو بچالیا گیا
جیو نیوز - ہوائی.........امریکی کوسٹ گارڈ نے بحرالکاہل میں کشتی میں آگ لگنے کے بعد 42 ماہی گیروں کو بچالیا۔
امریکی ریاست ہوائی کے ساحل سے 18 سو میل دور بحرالکاہل میں ماہی گیروں کی کشتی میں آگ لگ گئی تھی۔ امریکی کوسٹ گارڈ نے ہیلی کاپٹر اور سمندری جہازوں کی مدد سے ریسکیو آپریشن کیا اور کشی میں سوار 42 ماہی گیروں کو بحفاظت نکال لیا۔