تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
5 اپریل 2016
وقت اشاعت: 9:5

بھارت؛ ویلنٹائن ڈےمنانےوالوں کو دھمکی کا سامنا

جیو نیوز - جھاڑ کھنڈ.........بھارت میں انتہا پسند ہندو تنظیم بجرنگ دل نے ویلنٹائن ڈے منانے والے جوڑوں کی زبردستی شادی کرانے کی دھمکی دیدی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست جھارکھنڈ میں بجرنگ دل نے دھمکی دی ہے کہ ویلنٹائن ڈے پر پکڑے جانے والے جوڑوں کی زبردستی شادی کرا دی جائے گی جس کے لیے باقاعدہ انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

ویلنٹائن ڈے منانے والے جوڑوں کے خلاف کارروائی کے لیے دس ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو پارکوں اور عوامی مقامات پر موجود ہوں گی اور ویلنٹائن ڈے منانے والے جوڑوں کے خلاف کارروائی کریں گی ۔

بھارت میں انتہا پسند ہندو تنظیمیں گزشتہ سال بھی ویلنٹائن ڈے پر نوجوان جوڑوں کو مختلف سزائیں دے چکی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.