تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
6 اپریل 2016
وقت اشاعت: 9:39

نائیجیریا :بوکو حرام کے حملے میں 30 افراد ہلاک، متعدد زخمی

جیو نیوز - ابوجا .........نائیجیریا کے شمالی علاقے میں شدت پسند تنظیم بوکو حرام کے حملے میں 30 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

مقامی حکام کے مطابق گزشتہ روز ملک کے شمال مشرقی صوبہ بورنو میں بوکو حرام کے جنگجوئوں نے دو دیہات پر حملے کئے۔حکام کے مطابق دونوں حملوں میں 30 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ان میں سے زیادہ تر افراد کے گلے کاٹے گئے جبکہ اس دوران حملہ آوروں نے مال مویشی اور دیگر قیمتی سامان بھی لوٹ لیا۔

گزشتہ ماہ کے آخر میں بوکو حرام کے اس طرح کے حملے میں 85 افراد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ تین روز قبل ہونے والے حملے میں 58 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.