6 اپریل 2016
وقت اشاعت: 9:55
شام میں زخمی 1500 ایرانیوںکا سرکاری خرچ پر علاج
جیو نیوز - تہران..........ایران میں سرکاری خرچ پر 1500جنگجوئوں کے علاج کا انکشاف ہوا ہے جن کے بارے میں کہاجارہا ہے کہ وہ حال ہی میں شام میں ہونے والی جنگ میں زخمی ہونے کے بعد تہران لائے گئے ۔
زخمیوں میں پاکستانی اور افغانی جنگجوبھی شامل ہیں،عرب ٹی وی کے مطابق پچھلے کچھ عرصے کے دوران شام میں باغیوں کے ساتھ لڑائی میں زخمی ہونے والے 1500 جنگجوؤں کو ایران کے بقیی اللہ اسپتال میں علاج کے لیے لایا گیا۔ ان میں عراق، افغانستان اور پاکستان سے تعلق رکھنے والے جنگجو بھی شامل ہیں۔
اسپتال کے ڈائریکٹر علی رضا جلالی نے بتایاکہ شام میں زخمی ہونے کے بعد علاج کے لیے بقی اللہ اسپتال لائے جانے والوں میں 425 پاسداران انقلاب کے اہلکار جب کہ باقی رضاکار ملیشیا کے 1049 جنگجو شامل ہیں،انہوں نے بتایاکہ زخمیوں میں پاکستانی اورافغانی جنگجو بھی شامل ہیں ان کا بھی علاج سرکاری خرچ پر کیا جارہا ہے۔