تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
6 اپریل 2016
وقت اشاعت: 10:12

ایران میں ویلنٹائن ڈے مناے کے جْرم22جوڑے گرفتار

جیو نیوز - تہران.........ایران میں پولیس نےحکومت کی جانب سے ویلنٹائن ڈے منانے کو جرم قراردئیے جانے کے فیصلے کے بعد ملک بھر میں گشت کیا اورتہران میں 16دکانداروں پر خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا۔

ایرانی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس نے ایک انتباہی حکم نامہ جاری کیا تھا اور اس میں دکانداروں سے کہا گیا تھا کہ وہ 'غیر اخلاقی مغربی کلچر کو ویلنٹائن ڈے کی تقریبات کے ذریعے فروغ دینے سے باز رہیں۔

پولیس نے تہران کی کافی اور آئیس کریم شاپس کی ٹریڈ یونین کو خبردار کیا تھا کہ نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کا ایسا کوئی اجتماع نہ ہونے دیں جس میں وہ ویلنٹائن ڈے کے تحائف کا تبادلہ کریں۔ایران میں ان پابندیوں کے باوجود منچلے نوجوان پریمیوں کا دن منانے میں مصروف دکھائی دیئے۔

اس موقع پر پولیس نے 22جوڑوں کو بھی حراست میں لیکر جیل منتقل کردیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.