6 اپریل 2016
وقت اشاعت: 12:53
امریکامیںپاکستانی ڈاکٹروں کی تنظیم’اپنا‘کا خصوصی اجلاس
جیو نیوز - ڈیلس......راجا زاہد اختر خانزادہ/نمائندہ خصوصی......امریکا اورکینیڈا میں پاکستانی ڈاکٹروں کی نمائندہ تنظیم ایسوسی ایشن پاکستان فزیشن آف نارتھ امریکا ’اپنا‘کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا،ڈاکٹر زیم نواز اور ڈاکٹر ضل ہما نے میزبانی کے فرائض انجام دیئے۔
اپنا نارتھ ٹیکساس کے صدر ڈاکٹر زیم نوازنے خطبہ استقبالیہ میں آنے والے ڈاکٹروں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنا کی مرکزی قیادت کے شکر گزار ہیں جنہوں نے نارتھ ٹیکساس کے ڈاکٹروں کومیزبانی کا شرف دیا۔آج کے اجلاس میںتعلیم و سماجی آرگنائزیش کے حوالے سے گفتگو ہوئی ہے جس میں ڈاکٹروں نے اپنی رائے کا اظہار کیا ۔
اپنا کے مرکزی صدر ڈاکٹر نصر قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنا کے تحتTCFکی وساطت سے اسکول بنایا گیا اور سیلاب سے متاثرہ ایک گائوں کو جو کہ صفہ ہستی سے مٹ چکا تھا ازسر نو تعمیر کیا گیا۔ تھر پارکر میں صاف پانی کی فراہمی کیلئے ایک واٹر ڈیلوری سسٹم لگایا ہے گیا جو کہ وہاں کے لوگوں کو منتقل کر دیا گیا ہےمزید ایک واٹر ڈیلوری سسٹم لگانے کا منصوبہ ہے۔
پاکستان میں امریکی طرزپر فری کلینک بھی کھولے جائیں گے اور اس سال ایک یا دو کلینک بنا کر اس کام کا آغاز کیا جائے گا ۔جنگ اور جیو سے گفتگو میںڈاکٹر نصر قریشی کا کہنا تھا کہ ہماری تنظیم اچھی اور بہترین تجاویز اور ٹیکنالوجی کے ذریعہ حکومت کا ہاتھ بٹا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان وعدے تو ہر سال کرتی ہے اور بہت زیادہ وعدے کرتی ہے مگر جب ہم واپس آجاتے ہیں تو وہ سب وعدے دھرے کے دھرے رہ جاتے ہیں۔
پاکستان کے لیڈرز، سیکرٹری صحت ، شعبہ صحت کے افسران اور دیگر حکام نے وعدہ کیا تھا کہ دسمبر 2015ء تک دومہینوں میں جو چیزیں ہم نے ہیپاٹائٹس اور بریسٹ کینسر سے متعلق پلان ان کو بنا کر ہمیں بھجنا تھا مگر آج تک کوئی رپورٹ موصول نہیں ہو ئی، اب میڈیا کے توسط سے گفتگو کر رہے ہیں تاکہ جواب موصول ہوسکے ۔پاکستان میں بڑا مسئلہ یہ ہے کہ صرف کاغذات تک معاملہ محدود رہتا ہےعملی کام نہیں ہوتا ،اس ضمن میں حکومت کے پاس کوئی ترجیحات نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس سال ہم20اسکالر شپ دیں گے جو پاکستان سے آنے والوں کی دی جائیں گی۔کراچی میں گرمی کی شدت سے متاثرین کی بحالی کیلئے ہم نے خطیر رقم دی ہے،اس طرح جب بھی موقع آتا ہے ہم (اپنا)کام کرتے ہیں۔
تقریب میں شریک شخصیات میں ایوارڈ بھی تقسیم کیے گئے جبکہ ایک فیشن شو جو کہ زی آئوٹ کی جانب سے منعقد کیا گیا تھا اس کو سمیہ خان اور ڈاکٹر امبر جمال کی شراکت سے پیش کیا جس میں مشرق اور مغرب کے امتزاج سے تیارہ کردہ ملبوسات مختلف ماڈلز نے زیب تن کر کے نمائش کیلئے پیش کئے جس میں خواتین نے بھر پور دلچسپی کا اظہار کیا یہ پروگرام کے آخر میں محفل موسیقی سجائی گئی جس میں پاکستان کے ابھرتے ہوئے فنکاروں عمران علی اختر نے اپنے فن کا مظاہرہکیا اور حاضرین سے داد وصو ل کی ۔