تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
7 اپریل 2016
وقت اشاعت: 20:20

بھارتی اخبار نے وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ کے جھوٹ کا بھانڈا پھوڑ دیا

جیو نیوز - نئی دہلی......بھارتی اخبار نے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کے جھوٹ کا بھانڈا پھوڑدیا۔ جس ٹوئٹ کا حوالہ دے کر وزیرداخلہ نے بھارتی طالبعلموں کے کشمیر کے حق میں احتجاج کو حافظ سعید سے جوڑا، وہ حافظ سعید کا تھا ہی نہیں۔

جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ پر راج ناتھ نے توپوں کا رخ پاکستان کی طرف کردیا تھا۔ پاکستان مخالفت میں ہندو انتہا پسند ہی نہیں، بھارتیہ جنتا پارٹی کی سرکار بھی پیش پیش ہے، سوچے سمجھے، دیکھے سنے اور سچ کو جانے بغیر پاکستان یا پاکستانیوں پر الزام لگادینا شیوہ ہی نہیں مشغلہ بھی ہے، چاہے اس میں اس کی اپنی سبکی بھی کیوں نہ ہو۔

ایسا ہی جھوٹ پکڑا گیا بھارت کے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کا،انہوں نے گذشتہ روز دعویٰ کیا تھاکہ جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں کشمیریوں کے حق خود ارادی کے نعرے حافظ سعید کی ایما پر لگائے گئے،طلبا نے یہ نعرے حافظ سعید کے ایک ٹوئٹ کے بعد لگائے اور یونیورسٹی میں شور شرابہ کیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ حافظ سعید کے جس ٹوئنٹ اکاؤنٹ کا دعویٰ بھارتی وزیر داخلہ نے کیا، خود بھارتی اخبار نے اس کے جھوٹ کا پول کھول دیا۔

بھارتی اخبار کے مطابق بھارتی انٹیلی جنس اور پولیس ذرائع نے انہیں تصدیق کی ہے کہ ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا کہ راج ناتھ سنگھ جس ٹوئٹ کی طرف اشارہ کررہے ہیں وہ حافظ سعید کا ہی ہے ،حافظ سعید کے پیش کردہ اس جعلی اکاؤنٹ میں بھارتی طلبا سے کہا گیا کہ وہ اپنی یونیورسٹیوں میں کشمیر کی حمایت اور بھارت کی مخالفت میں مہم جاری رکھیں۔

دوسری طرف بھارتی اخبار نے ہی حافظ سعید کے ایک اور اکاؤنٹ کا حوالہ دیا ہے جس میں مبینہ طورپر حافظ سعید نے بھارتی الزامات پر ردعمل ظاہر کیا ہے اور کہا ہے ممبئی حملوں سمیت بھارت کے تمام تر الزامات کی حقیقت ایسے جھوٹے ثبوتوں سے واضح ہوجاتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.