7 اپریل 2016
وقت اشاعت: 22:11
جواہر لال یونیورسٹی کے معطل طلبا کا انکوائری پینل میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ
جیو نیوز - نئی دہلی.....بھارت میں یونیورسٹی کے 8 معطل طالب علموں نے انکوائری پینل کے سامنے پیش ہونے سے انکار کر دیا ہے۔نئی دہلی کی جواہر لال یونیورسٹی کے 8 طالب علموں کو چھ روز قبل یونیورسٹی سے معطل کیا گیا تھا ۔
ان تمام طلبا پر یونیورسٹی میں افضل گورو کی برسی کے موقع پر کشمیروں کے حقِ آزادی اور افضل گورو کی پھانسی کے خلاف نعرے لگانے کا الزام ہے۔ طلبا کا کہنا تھا کہ انکوائری کمیشن منصفانہ طور پر قائم نہیں کیا گیا۔