تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
7 اپریل 2016
وقت اشاعت: 21:55

روسی بمباری پر شامی اپوزیشن رہنمائوں کی سخت مذمت

جیو نیوز - دمشق........شامی اپوزیشن کے سینئر لیڈر نے روس کی طرف سے شام میں مسلسل بمباری پر سخت تنقید کی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شامی اپوزیشن کے سینئررہنمائوں نے کہاکہ شامی باشندے ملک میں امن کے لیے ٹھوس عملی اقدامات دیکھنا چاہتے ہیں محض الفاظ کے استعمال کے منتظر نہیں۔

شام کے حامی ممالک کے گروپ، جس میں امریکا، روس، ترکی سعودی عرب اور ایران شامل ہیں، کے سفارتکاروں نے گرشتہ جمعے کو شام کی پانچ سالہ جنگ میں ایک ہفتے کے اندر اندر عارضی صلح پر اتفاق کیا تھا۔

سعودی عرب کے حمایت یافتہ شامی اپوزیشن گروپ کی اعلیٰ مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ریاض حجاب نے کہا ہے کہ شام میں جب تک بمباری کا سلسلہ ختم نہیں ہوتا تب تک وہاں فائر بندی کے منصوبے پر عملدرآمد ممکن نہیں ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.