تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
7 اپریل 2016
وقت اشاعت: 23:32

قطب شمالی سے آنیوالی سرد ہواؤں نے برطانیہ کا رخ کر لیا

جیو نیوز - لندن........قطب شمالی سے آنے والی سرد ہواؤں نے برطانیہ کا رخ کر لیا ہے، برطانوی محکمہ موسمیات نے شمال مشرقی علاقوں اور اسکاٹ لینڈ میں 6 انچ تک برف پڑ نے اور درجہ حرارت منفی11ڈگری تک گرنے کی پیش گوئی کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق قطب شمالی سے آنے والی سرد ہواؤں نے برطانیہ کا رخ کر لیا ہے ۔برطانیہ کے شمال مشرقی علاقوں، اسکاٹ لینڈ اور گلاسکو میں برف باری اور شدید سردی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔

جنوبی علاقوں میں گزشتہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ایک بار پھر بارش اور سیلاب کا امکان ہے۔ دریائے ٹیمز کا بند ٹوٹنے کے باعث آس پاس کے علاقوں میں سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.