تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
9 اپریل 2016
وقت اشاعت: 8:52

امریکا میں شدید برفباری سے معمولات زندگی متاثر

جیو نیوز - واشنگٹن ......... امریکا کے مشرقی ساحلی خطے میں شدید برف باری سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے۔ خراب موسم کے باعث سیکڑوں پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

واشنگٹن ڈی سی، ورجینیا اور میری لینڈ میں پانچ سے پندرہ سینٹی میٹر برف پڑی جبکہ نیویارک میں نسبتاً کم برفباری ہوئی۔ یخ بستہ ہوائیں چلنے کے باعث برف جم چکی ہے۔ جس سے معمولات زندگی متاثر ہوئے جبکہ لوگ گھروں میں بند ہو کر رہ گئے ہیں ۔

نیو یارک کی شہری انتظامیہ نے لوگوں کو سفر کے دوران احتیاط کی ہدایت کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو مزید برفباری کا امکان ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.