9 اپریل 2016
وقت اشاعت: 17:43
متحدہ عرب امارات کی مختلف ریاستوں میں موسلا دھار بارش
جیو نیوز - دبئی......متحدہ عرب امارات کی مختلف ریاستوں میں تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش نے جل تھل ایک کردیا، سڑکیں اور نشیبی علاقیں زیر آب آگئے۔
عرب ٹی وی کے مطابق بارشوں کا سلسلہ امارات کے جنوبی اور مشرقی علاقوں سے شروع ہوکر وسطی اور شمالی علاقوں تک جا پہنچا۔
بارشوں کے باعث شارجہ، عجمان، فجیرہ اور راس الخیمہ میں شدید بارشوں کے باعث سڑکیں اور نشیبی علاقیں زیر آب آگئے جبکہ کچھ علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوئی ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ کل بھی جاری رہنے کا امکان ہے۔