تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
9 اپریل 2016
وقت اشاعت: 19:53

نیویارک: چینی نیوائیر کی آمدپرچائنا ٹائون میں سالانہ پریڈ

جیو نیوز - نیویارک ......دنیا بھر کے کئی ممالک میں چینی کلینڈر کے مطابق نئے سال جسے ائیر آف دی منکی(بندر) بھی کہا جارہا ہے ،کی آمدکے سلسلے میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی امریکی ریاست نیویارک کے علاقے مین ہٹن میں چینی نئے سال کو خوش آمدید کہنے کے لیے ایک رنگ برنگی پریڈ کا اہتمام کیا گیا۔رواں برس اس پریڈ میں سینکڑوں پرفامرز کے علاوہ ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

نیویارک کے چائنا ٹاؤن میں ہونے والی اس پریڈ میں جہاں سینکڑوں چینی باشندوں نے شرکت کی، وہیں مقامی افراد نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہوئے لائن وڈریگن ڈانس کا شاندار مظاہرہ پیش کیا اوروہیں منفرد فلوٹس کے ذریعے چینی ثقافت کو دلچسپ رنگوں سے نمایاں کیاگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.