تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
10 اپریل 2016
وقت اشاعت: 2:4

روس،سعودی عرب تیل کی پیداوارموجودہ سطح پر رکھنےپرمتفق

جیو نیوز - دوحہ.........روس اور سعودی عرب نے تیل کی پیداوار کو موجودہ سطح پر برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے ۔

قطر کے دار الحکومت دوحہ میں ہونے والے اجلاس میں سعودی عرب ، قطر ، وینزویلا اور روس کے وزرائے تیل نے فیصلہ کیا کہ تیل کی قیمتوں کو مستحکم کرنے کے لیے پیداوار کو جنوری کی سطح پر روکا جائے۔

سعودی عرب کے وزیر تیل علی النعیمی نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انکا ملک تیل کی قیمتوں میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں چاہتا لیکن قیمتیں مانگ کے مطابق اور مستحکم ہونی چاہئیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.