10 اپریل 2016
وقت اشاعت: 18:56
پاکستان کو ایف 16 دینے پر بھارت کو تشویش نہیں ہونی چاہیے، امریکا
جیو نیوز - واشنگٹن ......امریکی محکمۂ دفاع پینٹا گون نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایف سولہ طیاروں کی فروخت پر بھارت کو تشویش نہیں ہونی چاہیے، اس سودے کے دوران علاقائی سلامتی کی صورت حال کو مدِ نظر رکھا گیا ہے۔
واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران پینٹا گون کے پریس سیکریٹری پیٹرو کک نے کہا کہ امریکا پاکستان اور بھارت کے ساتھ اپنے تعلقات کو الگ الگ رکھتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایف سولہ طیاروں کی فروخت پاکستان کو دہشت گردی کے خاتمے کی کوششوں میں مدد ملے گی اور اس معاملے کا تعلق امریکا کے قومی سلامتی کے مفادات سے ہے،امریکا نہیں سمجھتا کہ بھارت کو اس معاملے پر کوئی تشویش ہونی چاہیے ۔