تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
10 اپریل 2016
وقت اشاعت: 22:9

امریکا کا عراق میں 3 مغوی شہریوں کی رہائی کا خیرمقدم

جیو نیوز - واشنگٹن ......... امریکا نے عراق میں 3 مغوی امریکی شہریوں کی رہائی کا خیرمقدم کیا ہے۔

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ایک بیان میں عراقی حکومت کے ساتھ ساتھ ان افراد کا بھی شکریہ ادا کیا گیا ہے جنہوں نے ان کی رہائی میں کردار ادا کیا ہے۔

تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ امریکی شہری کس گروپ کی تحویل میں تھے۔واضح رہے کہ یہ تینوں امریکی شہری رواں برس جنوری میں اچانک لاپتہ ہو گئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.