10 اپریل 2016
وقت اشاعت: 21:21
امریکی صدر نے دورہ ویتنام کی دعوت قبول کر لی
جیو نیوز - واشنگٹن........وائٹ ہائوس نے کہا ہے کہ امریکی صدر براک اوباما نے مئی میں دورہ ویتنام کی دعوت قبول کر لی۔
امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اوباما انتظامیہ کے ایک عہدے دار نے کہا ہے کہ صدر اوباما نے یہ دعوت اس وقت قبول کی جب گزشتہ روز ان کی ویتنام کے وزیر اعظم نگوین تان دونگ کے ساتھ ملاقات ہوئی۔
دونوں رہنمائوں کی یہ ملاقات کیلی فورنیا کی رانچو میراج شہر میں جاری امریکا اور آسیان کے رہنمائوں کے سربراہ اجلاس کے موقع پر ہوئی۔واضح رہے کہ یہ دعوت نامہ ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کے سربراہ نے گذشتہ سال وائٹ ہائوس کے دورے کے دوران دیا تھا۔