تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
12 اپریل 2016
وقت اشاعت: 3:10

اوباما گوانتانامو بے جیل کو بند کرنے کیلئے برعزم ہیں، شارق ظفر

جیو نیوز - اسلام آباد......امریکی نمائندہ خصوصی برائے مسلم کمیونٹیز شارق ایچ ظفرکا کہنا ہے کہ صدر باراک اوباما گوانتانامو بے جیل کو بند کرنے کیلئے برعزم ہیں، تاہم اس بارے میں حتمی فیصلہ کانگریس نے کرنا ہے۔

پاکستان کے دورے پر آئے پاکستانی نژاد امریکی نمائندہ خصوصی برائے مسلم کمیونیٹیز شارق ایچ ظفر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں اس وقت ایک اعشاریہ چھ ارب مسلمان رہتے ہیں، عالمی امن و سلامتی سب کا مشترکہ چیلنج ہے۔

پاکستان دہشت گردی کے ہاتھوں دنیا میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے، دہشت گرد اسلام کو غلط رنگ میں پیش کر رہے ہیں، انہیں روکنا ہو گا۔ شارق ایچ ظفر نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے باتیں ایک سیاست دان کی ہیں، امریکی آئین میں مذہبی آزادی سر فہرست ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.