تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
12 اپریل 2016
وقت اشاعت: 9:54

ایران اور جاپان کا باہمی تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق

جیو نیوز - تہران..........ایران اور جاپان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی میں باہمی تعاون کو مضبوط بنانے پر زور دیا ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور خارجہ امور میں جاپانی وزیراعظم کے خصوصی ایلچی کاتسویوکی کاوائی نے تہران میں ملاقات کی۔اس ملاقات میں ایران اور جاپان کے درمیان ہمہ گیر سیاسی ، اقتصادی اور تجارتی تعاون کے فروغ کا جائزہ لیا گیا۔

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اس موقع پر کہا کہ ایران، جاپان تعلقات محض تجارتی لین دین تک محدود نہیں ہیں اور تہران، ٹوکیو کے ساتھ بھرپور سیاسی، اقتصادی، سائنسی اور ثقافتی تعاون کا خواہاں ہے۔

جاپان کے وزیراعظم کے خصوصی ایلچی کاتسویوکی کاوائی نے اس موقع پر کہا کہ ان کا ملک پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی، تیل وگیس کے منصوبوں، کاروں کی تیاری اور دہشت گردی کے خلاف جنگ سمیت تمام شعبوں میں ایران کے ساتھ تعاون میں دلچسپی رکھتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.