تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
12 اپریل 2016
وقت اشاعت: 10:10

امریکہ : ایئر پورٹ پر دو جہاز ٹکرا گئے،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

جیو نیوز - نیویارک........امریکہ میں ڈیٹرائٹ ایئر پورٹ پر دو جہاز ٹیکسی کرتے وقت آپس میں ٹکرا گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ڈیٹرائٹ ایئر پورٹ پر دو جہاز ٹیکسی کرتے وقت آپس میں ٹکرا گئے ہیں۔حکام کے مطابق امیریکن ایئر لائنز کے جہاز کا پّر ساؤتھ ویسٹ ایئر لائنز کے پچھلے حصے سے ٹکرایا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب دونوں جہاز ٹیکسی کر رہے تھے۔

اس حادثے میں کسی مسافر کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اس حادثے کی تحقیقات کی جائیں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.