تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
12 اپریل 2016
وقت اشاعت: 11:47

عراق :تکریت میں اجتماعی قتل میں ملوث 40افراد کو سزا ئے موت

جیو نیوز - بغداد......عراق کی عدالت نے شمالی شہر تکریت میں اجتماعی قتل میں ملوث چالیس افراد کو موت کی سزا سنادی ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق 2014ء میں عراقی شہر تکریت کے فوجی فضائی اڈے کے سیکڑوں زیر تربیت کیڈٹس کے قتل کے الزام میں 47افراد کو حراست میں لیا گیا تھا۔

عراقی فوجداری عدالت نے اجتماعی قتل کا جرم ثابت ہونے پر 40ملزمان کو موت کی سزا سنائی ہے جبکہ 7دیگر ملزمان کو عدم ثبوت کی بنیاد پر بری کر دیا ہے۔عدالتی ترجمان نے کہا ہے کہ مجرموں کو عراق کی انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت سزا سنائی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.