12 اپریل 2016
وقت اشاعت: 14:12
گھانا :بس اور ٹرک ٹکرا گئے، 71 افراد ہلاک
جیو نیوز - عکرہ.....گھانا میں مسافر بس اور مال بردار ٹرک آپس میں ٹکرا گئے، حادثے میں 71 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے، زخمیوں میں 13 کی حالت تشویشناک ہے۔
حادثہ افریقی ملک گھانا کے شمالی قصبے میں پیش آیا، مسافر بس سامنے سے آتے ٹماٹروں سے بھرے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ عینی شاہد کا کہنا ہے کہ بس میں بریک کا مسئلہ تھا۔
پولیس کے مطابق حادثہ اتنا شدید تھا کہ متعدد افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، زخمیوں کو اسپتال پہنچا دیا گیا ہے اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں، حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کی جارہی ہیں۔