14 اپریل 2016
وقت اشاعت: 2:3
رضوان فاروق کے بھائی کے گھر ایف بی آئی کا چھاپہ
جیو نیوز - واشنگٹن......... امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان برنارڈینو میں معذوروں کے سینٹر پر فائرنگ کے مبینہ ملزم رضوان فاروق کے بھائی کے گھر پر ایف بی آئی نے چھاپہ مارا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔
ادھرامریکی میڈیا کے مطابق ایف بی آئی کے چھاپے کے دوران کسی فرد کو بھی حراست میں نہیں لیا گیا۔ البتہ ایف بی آئی ایجنٹس کمپیوٹر سمیت کئی دیگر اشیاء اپنے ہمراہ لے گئے۔اس چھاپے سے چند روز قبل ایف بی آئی نے ایپل کمپنی سے ملزمان کے زیراستعمال فون کا ڈیٹا مانگا تھا۔
تاہم کمپنی کی جانب سے انکار کے بعد مقامی عدالت میں ڈیٹا کی فراہمی کے لیے کیس داخل کیا گیا ہے۔