تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
14 اپریل 2016
وقت اشاعت: 2:35

ہالی ووڈ داعشکے خاتمے میں مدد کرے، جان کیری

جیو نیوز - واشنگٹن......... امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری نے ہالی ووڈ کے سب سے بڑے فلم اسٹوڈیو یونیورسل اسٹوڈیوز میں امریکہ کی فلمی صنعت سے وابستہ لوگوں کے ساتھ ملاقات کی اور ان سے انتہا پسند وں بالخصوص داعش جیسی تنظیموں کے خاتمے میں مدد دینے کی اپیل کی۔

امریکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے اپنے بیا ن میں بتایا کہ وزیرخارجہ جان کیری نے اس ملاقات میں کہا کہ امریکا کی فلمی صنعت، انتہا پسندوں بشمول داعش جیسی تنظیموں کے پراپیگنڈے سے نمٹنے میں امریکی کی حکومت کی خاطر خواہ مدد کر سکتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں ٹھوس کام کیے جانے سے متعلق منصوبہ سازی جلد کی جائے گی ۔ ترجمان کے مطابق یہ اہم ملاقات دونوں اطراف کے درمیان رابطے کا آغاز تھی ۔ امریکہ کی حکومت کو دوسری جنگ عظیم کے دوران ہالی ووڈ کے ساتھ کام کرنے کا پہلے سے تجربہ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.