تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
14 اپریل 2016
وقت اشاعت: 7:9

بھارت میں مسافر ٹرین کی زد میں آ کر 4 مزدور ہلاک

جیو نیوز - ممبئی .........بھارت کے شہر ممبئی میں مسافر ٹرین کی زد میں آ کر 4 مزدور ہلاک ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مغربی بھارت کی ریاست مہاراشٹر کے صدر مقام ممبئی میں مسافر ٹرین کی زد میں آکر چار مزدور ہلاک ہوگئے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے مزدور ٹرین کی پٹری پر چل رہے تھے۔ حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی عمریں 18 اور 27 برس کے درمیان تھیں۔

ممبئی کے گنجان ریلوے نیٹ ورک پر ہر روز اوسطا9 افراد ہلاک ہو جاتے ہیں۔ زیادہ تر ہلاکتیں ریلوے کراسنگ اور ٹرینوں سے گر کر ہوتی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.