تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
14 اپریل 2016
وقت اشاعت: 17:37

ڈونلڈ ٹرمپ کی ایپل کمپنی کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل

جیو نیوز - واشنگٹن.......امریکا میں صدارتی امیدوار کے ری پبلکن خواہش مند ڈونلڈ ٹرمپ نے ایپل کمپنی کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کردی ۔

جنوبی کیرولائنا میں انتخابی ریلی سے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایپل کمپنی سان برنارڈینو حملے میں ملوث رضوان فاروق کے فون تک رسائی کے لیے امریکی حکومت سے تعاون کرے ۔ جب تک کمپنی تعاون نہیں کرتی تب تک وہ آئی فون کا استعمال چھوڑ کر دوسرے سیل فون سے کام چلائیں گے۔

دوسری جانب ایپل کمپنی کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی تنقید نے کمپنی کو ان اچھے لوگوں کی فہرست میں لا کھڑا کیا ہے جنھیں ٹرمپ اپنا کا نشانہ بنا چکے ہیں ۔

ایپل کمپنی نے سان برنارڈینو حملے میں ملوث رضوان فاروق کے آئی فون ڈیٹا تک رسائی دینے کا عدالتی حکم ماننے سے انکار کردیا ہے ۔ایپل کا موقف ہے کہ اس سے گاہک کا کمپنی پر اعتماد مجروح ہو گا۔ جس پر امریکی محکمہ انصاف نے ڈیٹا تک رسائی کے لیے عدالت میں ایک درخواست دائر کردی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.