تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
15 اپریل 2016
وقت اشاعت: 4:6

امریکانے روس ایران دفاعی معاہدے پر اعتراض کر دیا

جیو نیوز - واشنگٹن ......امریکا نے کہا ہے کہ روس کی جانب سے ایران کو جیٹ لڑاکا طیاروں کی فروخت پر اعتراض کرتے ہو ئے کہا کہ قانون کے تحت روس ایران دفاعی معاہدہ نہیں ہوسکتا۔

امریکی محکمہ خارجہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ روس نے اگر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پیشگی اجازت کے بغیر ایران کو لڑاکا جیٹ فروخت کیے تو یہ سودا ایران پر اقوام متحدہ کی جانب سے عائد اسلحے کی پابندی کی خلاف ورزی ہوگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے ایک بیان میںکہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 2231 کے تحت ایران کو خاص قسم کے روایتی اسلحہ کی فروخت پر پابندی عائد ہے،البتہ الگ الگ کیس کی بنیاد پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی منظوری کے بعد ایسا کیا جا سکتا ہے۔

ٹونر نے کہا کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کے لیے مذاکرات کرنے والے تمام ممالک اور خاص طور پر روس کو ان پابندیوں سے مکمل طور پر آگاہ ہونا چاہیے۔اس پابندی کا اطلاق ایس 30 ایس ایم لڑاکا جیٹ سمیت تمام لڑاکا طیاروں پر ہوتا ہے۔انھوں نے کہا کہ اگر میڈیا رپورٹس درست ہیں تو ہم اس کو روس اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے دوسرے ممالک کے ساتھ دوطرفہ طور پر طے کرلیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.