تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
15 اپریل 2016
وقت اشاعت: 20:15

امریکا: مشی گن میں فائرنگ،متعدد افراد ہلاک

جیو نیوز - نیویارک...جنگ ویب ڈیسک..امریکا میں پولیس اہلکار نے فائرنگ کرکے متعدد افراد کو ہلاک کردیا،یہ واقعہ ریاست مشی گن میں پیش آیا۔

رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست مشی گن میں فائرنگ کے واقعے میں متعدد افراد کی ہلاکت کے بعد پولیس حملہ آور کی تلاش میں ہے۔فائرنگ مشی گن کے قصبے کالامازو میں کی گئی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملہ آور گاڑی میں ہیں اور جگہ جگہ لوگوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق اب تک 6 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ چار افراد کو ایک ریستوران میں مارا گیا جبکہ دو گاڑیوں کی دکان پر گولیوں نشانہ بنے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.