تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
15 اپریل 2016
وقت اشاعت: 23:45

بھارت :علیگڑھ کے گاؤں میں لڑکیوں کےموبائل فون استعمال پر پابندی

جیو نیوز - علیگڑھ........ بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر علیگڑھ کے گاؤںبسولی میں پنچایت کی جانب سے 18 سال سے کم عمر لڑکیوں کےموبائل فون کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔

پنچایت کا کہنا ہے کہ موبائل کے استعمال سے لڑکیاں غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہورہی ہیں، فیصلے کے مطابق پابندی کی خلاف ورزی کرنے والی لڑکی کے گھر والوں کو گاؤں کی سڑکوں کی صفائی کرنی ہوگی۔

اس کے علاوہ گاؤں میں شراب بیچنے اور خریدنے والوں کو بھی یہی سزا دی جائے گی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.