تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
16 اپریل 2016
وقت اشاعت: 1:55

فجی میں سمندری طوفان ’ونسٹن‘سے ہلاکتوں کی تعداد 5 ہوگئی

جیو نیوز - فجی ......بحر الکاہل کے جزیرے فِجی میںسمندری طوفان ’ونسٹن ‘سے ہلاکتوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔ حکام نے ملک بھر میں 30 روز کے لئے ایمر جنسی نافذ کردی ہے۔

گذشتہ روز سمندری طوفان ’ونسٹن ‘جزیرے پر مشتمل ملک فِجی سے ٹکرا گیا اور اپنے پیچھے تباہی کے گہرے نقوش چھوڑ گیا۔ 300 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے والی ہواؤں سے متعدد درخت اکھڑ گئے بجلی کا نظام درہم برہم جبکہ کئی گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔

نادی شہر میںبارش کا پانی گھروں میں داخل ہونے سے شہریوں کو دشواری کا سامنا ہے حکام نے پیر تک کرفیو نافذ کر دیا ہے جبکہ ملک بھر میں 30 روزہ ایمر جنسی کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ اس دوران تمام تعلیمی ادارے بھی بند رہیں گے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.