تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
16 اپریل 2016
وقت اشاعت: 7:13

ڈونلڈ ٹرمپ اور ہیلری کلنٹن تیسرے مرحلے میں کامیاب

جیو نیوز - واشنگٹن......... امریکا میں صدارتی امیدواروں کے انتخاب کے تیسرے مرحلے میں رپبلکن جماعت کے ڈونلڈ ٹرمپ جنوبی کیرولائنا سے جیت گئے جبکہ ڈیموکریٹ پارٹی کی ہیلری کلنٹن نے نیواڈا میں صدارتی امیدوار کی نامزدگی کا انتخاب جیت لیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق رپبلکن اور ڈیموکریٹ جماعتوں کی جانب سے صدارتی امیدوار کے لیے نامزدگی کا یہ تیسرا مرحلہ تھا۔نیواڈا میں ڈیموکریٹ پارٹی کی ہلری کلنٹن اور برنی سینڈرز میں سخت مقابلہ ہوا جس میں ہلری نے 52 فیصد ووٹ لے کر معمولی برتری سے یہ انتخاب جیتا۔

جنوبی کیرولائنا میں رپبلکن جماعت کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کے علاوہ ٹیڈ کروز اور سینٹیر روبیو بھی نامزدگی کے دوڑ میں شامل تھے۔میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کوتقریباً چونتیس فصید ووٹ ملے جبکہ ٹیڈ کروز کو 22 فیصد اور سینیٹر روبیو کو21اعشاریہ 51 فیصد ووٹ ملے۔

خیال رہے کہ سپر ٹیوز ڈے کو تقریباً ایک درجن ریاستوں میں دونوں پارٹیوں کے ممبران رواں برس نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے اپنی پارٹی کے امیدوار کا انتخاب کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.