تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
16 اپریل 2016
وقت اشاعت: 8:49

جارج بش کے بھائی جیب بش صدارتی انتخابی دوڑ سے علیحدہ

جیو نیوز - واشنگٹن.......... فلوریڈا کے سابق گورنر اور سابق صدر جارج بش کے بھائی جیب بش نے صدارتی انتخابات کی دوڑ سے علیحدہ ہونے کا اعلان کر دیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق جیب بش جنوبی کیرولینا پرائمری مرحلے میں چوتھے نمبر پر رہے۔اپنے ایک بیان میں جیب بش نے کہا کہ انھوں نے اپنی مہم معطل کرنے اور اس دوڑ سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ جنوبی کیرولائنا میں رپبلکن جماعت کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ ۳۳اعشاریہ ۸۸ فیصد ووٹوں کے ساتھ سب سے آگے رہے جبکہ جیب بش چوتھی پوزیشن پر رہےاور صرف سواآٹھ فیصدووٹ حاصل کرپائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.