تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
16 اپریل 2016
وقت اشاعت: 8:55

روسی اورشامی فوج کلسٹر بم استعمال کر رہی ہیں،ہیومین رائٹس واچ

جیو نیوز - نیویارک........ انسانی حقوق کے عالمی ادارے ہیومین رائٹس واچ نے ایک مرتبہ پھر الزام عائد کیا ہے کہ روسی اور شامی فورسز باغیوں کے خلاف اپنی کارروائیوں میں کلسٹر بم بھی استعمال کر رہے ہیں جبکہ عالمی ادارے خاموش تماشائی کا کرداراداکررہے ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومین رائٹس واچ نے گزشتہ روز جاری کی گئی ایک تازہ رپورٹ میں بتایا کہ گزشتہ کچھ ہفتوں کے دوران شامی حکومت اور روسی فورسز نے اپنی کارروائیوں میں رواں سال سے اب تک بین الاقوامی سطح پر ممنوعہ 22 کلسٹر بم استعمال کیے ۔

بتایا گیا ہے کہ ایسے حملوں میں 14 خواتین اور 13 بچوں سمیت مجموعی طور پر 52افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.