تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
16 اپریل 2016
وقت اشاعت: 20:27

بھارت جانے اور آنے والے مسافروں کے ویزوں میں توسیع

جیو نیوز - لاہور…پاکستان اوربھارت کےدرمیان دوستی بس اورسمجھوتا ایکسپریس کی معطلی کےباعث جن مسافروں کےویزوں کی مدت ختم ہو رہی تھی، ان کے لئےخوش خبری ہے کہ دونوں ممالک نےانہیں ویزوں میں توسیع دے دی ہے۔

بھارتی ہائی کمیشن کےذرائع کےمطابق دوستی بس اورسمجھوتا ایکسپریس کی معطلی کےباعث جن مسافروں کو بھارتی ویزوں کی مدت ختم ہونےکی پریشانی کا سامناتھا،دوستی بس اورسمجھوتا ایکسپریس کی بحالی تک ان کےویزوں میں توسیع تصور کی جائےگی۔

دوسری جانب وزارتِ داخلہ پاکستان کےذرائع کےمطابق بھارت میں پھنسےایسے مسافر،جن کے پاس پاکستانی ویزےہیں،ان کےویزوں کی مدت میں بھی توسیع کا فیصلہ کر لیاگیاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.