تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
17 اپریل 2016
وقت اشاعت: 1:50

ہریانہ:جاٹ برادری کا احتجاج،12 افراد ہلاک،8 شہروں میں کرفیو

جیو نیوز - ہریانہ …بھارتی ریاست ہریانہ میں جاٹ برادری کا احتجاج جاری ہے،ہنگامہ آرائی میںہلاکتوں کی تعداد 12 ہوگئی جبکہ 8 شہروں میں کرفیوکردیا گیا ہے۔

بھارتی ریاست ہریانہ میں ہنگامہ آرائی میں ہلاکتوں کی تعداد 12 ہوگئی ہے جبکہ 150 سے زائد زخمی ہیں ، دلی کو جانے والی نہر بند کرنے کے باعث دارالحکومت میں پانی کی قلت ہے۔شہر میں آج تمام تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے ۔دوسری جانب حکومت نے مطالبات پر غور کرنے کے لیے کمیٹی بنانے کا اعلان کیا ہے ۔

مظاہرین کے احتجاج کے دوان ریاست میں ریلوے سروس بندکردی گئی تھی ۔ تاہم اب حکومت نے مسافروں کو پریشانی سے بچانے کے لیے ریاست کے لیے اضافی پروازیں چلانے کا اعلان کیا ہے ۔

گزشتہ روز نئی دلی کو پانی فراہم کرنے والی نہر سے پانی کی فراہمی بند کردی گئی تھی،تاہم اب فوج نے اس نہر کا انتظام سنبھال لیا ہے،صورتحال کے باعث دلی کے تمام اسکول بند ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.