تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
17 اپریل 2016
وقت اشاعت: 12:35

بنگلہ دیش: ہندو پنڈت کا قتل داعش نے کیا،امریکی خفیہ ادارہ

جیو نیوز - ڈھاکہ......... ایک امریکی خفیہ ادارے نے بنگلہ دیش کے شمالی علاقے پنچ گڑھ میں ہندو پنڈت کے قتل کا الزام داعش پر عائد کر دیا۔

سری سری شانتوسانتوا گوادیو مندر کے سرپرست جو گیشور رائے کو موٹر سائیکل پر سوار نا معلوم افراد نے مندر میں داخل ہو کر قتل کر دیا تھا۔

ضلح پنچ گڑھ کے ایس پی غیاث الدین احمد کے مطابق پولیس ملزم کی تلاش میں مصروف ہے تاہم امریکا کے ایس آئی ٹی ای انٹیلی جنس گروپ نے اپنی ویب سائٹ پر دعویٰ کیا ہے کہ داعش نے مذکورہ ہندو پنڈت کے قتل کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.