تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
17 اپریل 2016
وقت اشاعت: 14:11

روس سے میزائل نظام کی فراہمی پر مذاکرات ہونگے، ایران

جیو نیوز - تہران ......... ایران اگلے ہفتے روس کے ساتھ میزائل نظام کی ترسیل پر بات کرے گا۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان صادق حسین جابری انصاری کے مطابق اس دوران ایس تین سو طرز کے میزائل نظام کو جدید بنانے پر بات ہو گی۔

ایرانی وزارت خارجہ کے بیان میں مزید بتایا گیا کہ اس دوران دیگر عسکری آلات کی ترسیل پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ایران اور روس کے مابین ایس تین سو میزائل نظام کا معاہدہ ہو چکا ہے۔

واضح رہے کہ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اتوار کے روز سے تہران کا دورہ کر رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.