تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
17 اپریل 2016
وقت اشاعت: 14:27

برطانیہ کے یورپی یونین سے نکلنے کی حمایت کرونگا،میئر لندن

جیو نیوز - لندن .........لندن کے میئر بورس جانسن نے کہا ہے کہ وہ برطانیہ کے یورپی یونین سے نکلنے کی حمایت کریںگے ۔

پیرکو ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق لندن کے میئر کا یہ اعلا ن برطانوی ویر اعظم ڈیوڈ کیمرون کیلئے بڑا دھچکہ ہے جو کہ برطانیہ کو یورپی یونین میں ہی رکھنے کے خواہاں ہیں اور انہوں نے حال ہی میں یورپی یونین کے 28 رکنی بلاک میںبرطانیہ کو خصوصی درجہ دئے جانے کے حوالہ سے اصلاحاتی معاہدہ کیا ہے۔

تاہم ڈیوڈ کیمرون کے اس اقدام کے باوجود برطانیہ کے وزیر انصاف سمیت6 وزراء نے کہا ہے کہ وہ برطانیہ کے یورپی یونین سے نکلنے کی حمایت کریںگے جب کہ وزیراعظم ڈیوڈکیمرون کی خواہش ہے کہ برطانیہ کو یورپی یونیں میںشامل رہنا چاہیئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.