تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
17 اپریل 2016
وقت اشاعت: 14:44

حلب میں اہم حکومتی سپلائی روٹ بند ہو گیا

جیو نیوز - دمشق .........شدید لڑائی کی وجہ سے شامی شہر حلب میں حکومت کے زیر انتظام ایک اہم سپلائی روٹ بند ہو گیا ہے۔

سیریئن آبزرویٹری کے مطابق لڑائی گذشتہ روز بھی جاری رہی اور جہادیوں کی کارروائیوں کی وجہ سے زمینی راستہ منقطع ہو گیا ہے۔ حلب اور اس کے گرد نواح کے مختلف علاقوں میں حکومت اور مخالفین کے مابین شدید جھڑپیں جاری ہیں۔

دوسری جانب روس نے کہا ہے کہ گزشتہ روز دمشق اور حمص میں کیے جانے والے حملے فائر بندی کی کوششوں کو ناکام بنانے کی ایک سازش تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.