17 اپریل 2016
وقت اشاعت: 15:16
شام میں سعودی ترک مشترکہ زمینی آپریشن کا امکان نہیں،ترکی
جیو نیوز - دمشق.........ترک وزیرخارجہ مولوت چائو شوگلونے کہاہے کہ شام میں ترکی اور سعودی عرب کی ایک مشترکہ زمینی آپریشن کا کوئی امکان نہیں ہے۔
ترک وزیر خارجہ مولوت چاؤشوگلو نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ اس طرح کی کسی ایسی پیش قدمی شروع کرنے سے قبل ان تمام ممالک کی رضامندی ضروری ہے، جو ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے خلاف قائم امریکی فوجی اتحاد میں شامل ہیں۔
انقرہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چاؤشوگلو نے کہا کہ شام میں روسی فضائی حملے وہاں فائر بندی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔
ترک وزیر کے بقول شامی اپوزیشن ایک عارضی فائر بندی کے امکانات کے بارے میں بات چیت کے لیے منگل کو ریاض میں ملاقات کر رہی ہے۔