17 اپریل 2016
وقت اشاعت: 18:45
افغانستان ، خودکش حملے میں 13 افراد ہلاک ،متعدد زخمی
جیو نیوز - کابل.........افغانستان کے شمالی صوبہ پروان میں خودکش حملےکے نتیجے میں پولیس اہلکاروںسمیت 13افراد ہلاک اور مقامی کمانڈر سمیت 19زخمی ہوگئے ،طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ،دوسری جانب شمالی صوبہ قندوز میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں پاکستانیوں اور تاجک سمیت 37 جنگجو ہلاک ا ور 25 زخمی ہوگئے جبکہ 3افغان فوجی بھی مارے گئے۔
پیر کو افغانمیڈیا کے مطابق صوبائی پولیس کے سربراہ جنرل زمان ماموزئی کاکہنا ہے کہ حملہ ایک کلینک اور بازار کے قریب کیا گیا ۔ خودکش حملہ آور موٹرسائیکل پر سوار تھا جس نے پولیس کمانڈر اور اسکے محافظوںکو نشانہ بنایا۔ذرائع کے مطابق خودکش حملے میں چار پولیس اہلکار اور 9 شہری ہلاک جبکہ 19 افراد زخمی ہوئے ۔
زخمیوں کو فوری طور پر پروان کے ہسپتال میں منتقل کردیا گیا، جہاں بعض افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ادھر طالبان نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ گروپ کے خودکش بمبار نے مقامی پولےس کمانڈر اوراسکے ساتھےوں کو نشانہ بنالیا ۔