تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
16 جنوری 2012
وقت اشاعت: 10:5

بیروت : عمارت گرنے سے خاتون ہلاک ، آٹھ زخمی

جیو نیوز - بیروت … لبنان کے دار الحکومت بیروت میں ایک عمارت گرنے سے ایک خاتون ہلاک اور آٹھ زخمی ہوگئے ،جبکہ بلڈنگ کے ملبے سے دیگر افراد کو نکالا جارہا ہے۔شہر کے مضافاتی علاقہ الاشرفیہ میں رہائش کے لیئے مخصوص سات منزلہ عمارت شدید بارش اورتیز ہواوٴوں کا دباوٴ برداشت نہ کرسکی اور جھٹکے سے منہدم ہوگئی، انہدام کے وقت عمارت میں35 ملکی اور غیرافراد مقیم تھے، ریسکیو آپریشن کے دوران ایک پندرہ سالہ دوشیزہ کی لاش نکالی گئی جبکہ دیگر زخمیوں کو ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ دیگر بچنے والے افراد اور قرب وجوار کی عمارتوں میں مقیمافراد کو دیگر محفوظ علاقوں میں منتقل ہونے کا مشورہ دیا جا رہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.