18 جنوری 2012
وقت اشاعت: 14:0
وہائٹ ہاوٴس میں دھواں پھیلانے والا بم پھینک دیا گیا
جیو نیوز - واشنگٹن… امریکی وہائٹ ہاوٴس میں دھواں پھینکنے والا بم پھینکا گیا ہے جس کے بعد وہائٹ ہاوٴس کو بند کر دیا گیا ہے۔ وہائٹ ہاوٴس کے باہر بڑی تعداد میں ’آکوپائے وال اسٹریٹ‘ کے مظاہرین جمع تھے جو سرمایہ دارانہ تسلط کے خلاف احتجاج کر رہے تھے جب وہائٹ ہاوٴس کے احاطے میں دھواں پھیلانے والا بم پھینکا گیا۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے احاطے کو گھیرے میں لے لیا ۔ واضح رہے کہ خاتون اول مشعل اوباما کی سالگرہ کی وجہ سے امریکی صدر اور انکے اہل خانہ وہاٹ ہاوٴس میں موجود نہیں تھے۔