تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
19 جنوری 2012
وقت اشاعت: 16:15

قندہار ائیرپورٹ پر خود کش حملہ، 6 افراد ہلاک

جیو نیوز - کابل… افغانستان کے قندھار انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر خود کش حملے میں چھ افراد ہلاک ہوگئے۔ قندھار پولیس چیف جنرل عبدالرزاق کے مطابق جنوبی افغانستان میں قندھار انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے گیٹ پر دھماکا خیز مواد سے بھری گاڑی سے خود کش حملہ کیا گیا جس سے 6 شہری ہلاک ہوگئے۔ حملے کی ذمے داری طالبان نے قبول کرلی ہے۔ طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی کے مطابق ان کا نشانہ غیرملکی فورسز کی بلٹ پروف گاڑیاں تھیں۔ نیٹوترجمان کے مطابق خود کش حملے میں کوئی غیرملکی فوجی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.