تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
20 جنوری 2012
وقت اشاعت: 15:20

ترکی: دھماکے کے بعد پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں

جیو نیوز - انقرہ … جنوب مشرقی ترکی میں دھماکہ کے بعد پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ایک شخص ہلاک اور 27 زخمی ہو گئے۔ترکی کے شہر ہکاری میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔حکام کے مطابق دھماکہ ایسے وقت میں ہوا جب پولیس گاڑی گشت پر تھی۔ دھماکے کے بعد مقامی افراد اور پولیس کے درمیان جھڑپیں شروع ہوئیں۔پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس اور پانی کی توپوں کا استعمال کیا۔ زخمیوں میں پولیس کے 7 اہلکار بھی شامل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.