تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
20 جنوری 2012
وقت اشاعت: 15:20

امریکا کی پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر اچھے تعلقات قائم رکھنے کی خواہش

جیو نیوز - واشنگٹن…امریکا نے پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر اچھے تعلقات قائم رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔واشنگٹن میں صحافیوں کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے امریکی دفتر خارجہ کی ترجمان نیولینڈ نے کہا کہ نیٹو حملے پر پاکستان سے ہر سطح پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان کاکہنا تھا کہ پاکستان سے ہر سطح پرامریکا اچھے تعلقات چاہتا ہے۔انھوں نے اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ امریکا منتظر ہے کہ پاکستان کب مذاکرات دوبارہ شروع کرے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.