20 جنوری 2012
وقت اشاعت: 15:21
امریکی ریاست نیواڈا کے جنگلات میں لگی آگ پھیل گئی
جیو نیوز - نیویارک… امریکی ریاست نیواڈا کی کاونٹی رینو کے جنگلات میں آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ہزاروں افراد گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ رینوکے جنوبی سرحدی علاقے میں ہزاروں ایکٹر جنگلات پر لگی بے قابو آگ کو تیز ہواؤں نے مزیدبڑھا دیا،،تقریبا 230 فائر فائٹر آگ بجھانے میں مصروف ہیں جبکہ 10 سے زائد گھر جل کر راکھ ہوگئے تاہم کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔