تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
21 جنوری 2012
وقت اشاعت: 18:14

امریکی صدر کا نیاراگ، انتخابی مہم کا فنڈ جمع کرانے کیلئے گانا گیا

جیو نیوز - نیویارک…امریکی صدر بارک اوباما نے انتخابی مہم کے لیے فنڈز جمع کرنے کی تقریب میں گانا گاکر لوگوں سے خوب داد وصول کی۔نیویارک کے اپولو تھیٹر میں حاضرین اور اسٹاف اس وقت حیران رہ گئے جب امریکی صدر بارک اوباما اسٹیج پر خوش گوار موڈ کے ساتھ آئے۔ اور مشہور سنگر ریو ال گرین Rev Al Green کے گانے کی مشہور لائن لوگوں کو گا کر سنائی۔ اوباما کی پرفارمنس پر پورا ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔ اوباما کی یہ پرفارمنس انٹرنیٹ پر بھی خوب دھوم مچا رہی ہے اور ٹوئیٹر کے ٹاپ ٹین ٹاپکس میں بھی شامل ہوگئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.